حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، دارالمومنین کاشان میں غاصب صہیونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں معصوم بچوں کے قتل عام کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں نمائندہ ولی فقیہ، مقامی حکومتی عہدہ داروں، علماء کرام، زندگی کے مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ اور چھوٹے بچوں نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق یہ احتجاجی جلسہ شہر کاشان کے 15 خرداد نامی اسکوائر میں منعقد ہوا۔ اس احتیاجی جلسے میں جرائم پیشہ اور بچوں کی قاتل غاصب صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ غاصب اسرائیلی حکومت کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔